Category: سیاست

  • حکومت دو تہائی اکثریت سے محروم ہوگئی

    حکومت دو تہائی اکثریت سے محروم ہوگئی

    حکومت دو تہائی اکثریت سے محروم ہوگئی

    مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکومت دو تہائی اکثریت سے محروم ہوگئی ، آئین میں ترمیم نہیں کرسکے گی۔

    سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیا اور کہا کہ پی ٹی آئی مخصوص نشستوں کے حصول کی حقدار ہے

  • تنخواہ دار طبقے نے 375 ارب ٹیکس دیا جاگیرداروں کے نمائندہ آصف زرداری بتائیں انہوں نے کتنا ٹیکس ادا کیا ؟ حافظ نعیم الرحمان

    تنخواہ دار طبقے نے 375 ارب ٹیکس دیا جاگیرداروں کے نمائندہ آصف زرداری بتائیں انہوں نے کتنا ٹیکس ادا کیا ؟ حافظ نعیم الرحمان

    تنخواہ دار طبقے نے 375 ارب ٹیکس دیا
    جاگیرداروں کے نمائندہ آصف زرداری بتائیں
    انہوں نے کتنا ٹیکس ادا کیا ؟ حافظ نعیم الرحمان

    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں تنخواہ دار طبقے نے 375 ارب ٹیکس دیا ، جاگیرداروں کے نمائندہ آصف زرداری بتائیں انہوں نے کتنا ٹیکس ادا کیا ۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسز کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے ۔ جاگیردار سالانہ چار سے پانچ ارب روپے ٹیکس ادا کرتے ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی کے ٹیرف میں کمی لائی جائے اور سلریڈ کلاس پر ٹیکسز کا بوجھ کم کیا جائے

  • آپ نے عمران خان کو روک لیا مگر جماعت اسلامی کا کیا حل نکالیں گے؟

    آپ نے عمران خان کو روک لیا مگر جماعت اسلامی کا کیا حل نکالیں گے؟

    لوگ اب باہر آنا شروع ہوگئے ہیں
    آپ نے عمران خان کو روک لیا
    مگر جماعت اسلامی کا کیا حل نکالیں گے؟
    جاوید چوہدری کا سوال

    ملک میں بجلی کی بڑھتی قیمتوں اور بھاری ٹیکسز کے خلاف جماعت اسلامی نے 12 جولائی سے دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے ۔

    پروگرام کل تک میں جاوید چوہدری نے حکومتی جماعت کے سینیٹر افنان سے سوال کیا کہ لوگ اب باہر آنا شروع ہوگئے ہیں ، آپ نے عمران خان کو روک لیا مگر جماعت اسلامی کا کیا حل نکالیں گے؟

    پروگرام میں بات کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنما فرید پراچہ نے کہا کہ عوام پر بوجھ میں بہت اضافہ ہوگیا ہے ، اشرافیہ کو اپنے اخراجات کم کرنا ہوں گے ، جو مراعات انہیں دی گئی ہیں وہ ختم کرنا ہوں گی ، برامدات میں اضافے اور زراعت پر توجہ دینا ہوگی

  • میرا 300 یونٹ مفت کا وعدہ وزیراعظم بننے پر تھا ، بلاول

    میرا 300 یونٹ مفت کا وعدہ وزیراعظم بننے پر تھا ، بلاول

    میرا 300 یونٹ مفت کا وعدہ وزیراعظم بننے پر تھا ، بلاول

    پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما بلاول زرداری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا 300 یونٹ کا وعدہ وزیراعظم بننے کی صورت میں تھا ۔ میرا وعدہ تھا کہ انہیں وزیراعظم بنادیں وہ 300 یونٹ بجلی مفت کردیں گے ۔ ہم نے صوبہ سندھ کے صوبائی بجٹ میں غریب ترین افراد کے لیے مفت سولر کا پروگرام دیا ہے ۔ ہم نے گرین انرجی پارکس کا پروگرام دیا ہے ۔

  • ٹی وی نہیں دیکھتا ، وہاں میری غیبت ہوتی ہے جس سے مجھے ثواب ملتا ہے، آصف زرداری

    ٹی وی نہیں دیکھتا ، وہاں میری غیبت ہوتی ہے جس سے مجھے ثواب ملتا ہے، آصف زرداری

    ٹی وی نہیں دیکھتا ، وہاں میری غیبت ہوتی ہے جس سے مجھے ثواب ملتا ہے، آصف زرداری

    صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ان پر جتنی تنقید ہوتی ہے کسی اور پر نہیں ہوتی لیکن وہ ٹی وی نہیں دیکھتے کیونکہ وہاں انکی غیبت ہوتی ہے جس سے انہیں ثواب ملتا ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق پروفیسر وارث میر سیمینار سے خطاب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ اپنے خاص عزائم کی تکمیل کے لیے انتہائی مضبوط مذہبی لابی مسلمان دنیا میں تقسیم لانے کے لیے اپنی طرف سے ایک رائے بنانا چاہتی ہے ۔۔

  • عمران خان نے آپریشن عزم استحکام پر آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا اعلان کردیا

    عمران خان نے آپریشن عزم استحکام پر آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا اعلان کردیا

    عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آپریشن عزم استحکام پر آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا اعلان کردیا۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں صرف سننے کی حیثیت میں شرکت کریں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ صرف پاکستان کی خاطر کیا ہے۔

  • شیر افضل مروت ڈرائیور لیول کے لوگ ہیں جو جیت کر آگئے، فواد چوہدری

    شیر افضل مروت ڈرائیور لیول کے لوگ ہیں جو جیت کر آگئے، فواد چوہدری

    جیو کے مطابق انٹرویو کے دوران فواد چوہدری نے شیر افضل سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سارے ڈرائیور لیول کے لوگ ہیں جو جیت کر آگئے ہیں، ان کی سیاسی خدمات کیا ہیں؟ ایسے لوگ حادثاتی طور پر سیاست میں آجاتے ہیں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ ’شیر افضل مروت نے تو اپنے بیٹے کو ہی wonderfull بغیرت کہہ دیا ان میں عقل ہی نہیں ہے، جب تک عمران خان جیل میں بند ہے اس وقت تک فلم بند ہے، یہ سب تو آئٹم سانگ چل رہے ہیں ان کو دیکھ کر انجوائے کریں

  • عمران خان کی گرفتاری من مانی اور بین الاقوامی قانون کی خلاف وزری ہے ، یو این ورکنگ گروپ

    عمران خان کی گرفتاری من مانی اور بین الاقوامی قانون کی خلاف وزری ہے ، یو این ورکنگ گروپ

    اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ورکنگ گروپ نے بانی پی ٹی آئی کی حراست کا فیصلہ من مانی اور بین الاقوامی قانون کی خلاف وزری قرار دے دیا

    جیو نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ورکنگ گروپ کی رپورٹ کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کا کوئی قانونی جواز نہیں، بظاہر اس کا مقصد انہیں نااہل کرنا تھا۔

    رپورٹ میں حکومت سے ورکنگ گروپ کو پاکستان کے دورے اور بانی پی ٹی آئی کی قید میں حالات کی آزادانہ تحقیقات کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے

  • لوڈ شیڈنگ بند کرو جماعت اسلامی کے الیکٹرک کے خلاف عدالت بھی پہنچ گئی.

    لوڈ شیڈنگ بند کرو جماعت اسلامی کے الیکٹرک کے خلاف عدالت بھی پہنچ گئی.

    لوڈ شیڈنگ بند کرو جماعت اسلامی کے الیکٹرک کے خلاف عدالت بھی پہنچ گئی.
    امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کےالیکٹرک کی جانب سے کراچی میں جاری بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کردی ۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں سخت گرمی میں بدترین لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے اور شہری سخت اذیت کا شکار ہیں
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدت نکاح کیس میں 7،7 سال کی سزا برقرار

    عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدت نکاح کیس میں 7،7 سال کی سزا برقرار

    عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدت نکاح کیس میں 7،7 سال کی سزا برقرار
    عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں مسترد کردی گئیں ۔ ایڈیشنل سیشن جج نے 25 جون کو فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔ جج افضل مجوکا نے فیصلہ سنایا کہ دونوں کی درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں ۔ 3 فروری کو عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سات ، سات سال قید کی سزا سنائی تھی ۔