امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے ٹوئٹ کیا کہ آئی پی پیز معاہدوں کی تفصیلات قوم کے سامنے لائی جائیں، اندھے معاہدوں کے قیمت قوم چکا رہی ہے، ہر یونٹ پر 18روپے Capacity Charges کا خرچ ہے۔کیسا ظلم ہے کہ جو بجلی استعمال ہی نہیں ہوگی اس کی مد میں 2800 ارب روپے ہم اپنے بجلی کے بلوں میں ادا کریں گے۔ اس کھلی کرپشن اور قومی جرم کے خلاف 26 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنا ہوگا۔ قوم اپنے حق کے لیے باہر نکلے۔
Category: سیاست
-
بجلی کا بل غریبوں کے لیے نہیں ہر ایک کے لیے مصیبت بن چکا ہے ، نواز شریف
بجلی کا بل غریبوں کے لیے نہیں
ہر ایک کے لیے مصیبت بن چکا ہے ، نواز شریفسابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کا بل غریبوں کے لیے نہیں ہر ایک کے لیے مصیبت بن چکا ہے
ہم نے اپنے دور میں لوڈ شیڈنگ ختم کی اور ریٹ کو کنٹرول میں رکھا
انہوں نے کہا کہ 2018 میں نظر لگ گئی ۔ اس ملک پر ظلم کرنے کی کیا ضرورت تھی
ترقی کرتے ہوئے ملک کو گڑھے میں گرادیا ۔
سڑک پر پھرتے شخص کو کہا گیا آؤ ہم تمہیں انصاف دیں گے
-
فارم 47 پر بننے والی حکومت کا تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ فاشزم/فسطائیت کی مثال ہے۔ جمہوری معاشروں میں ان فیصلوں کی کوئی گنجائش نہیں
تحریک انصاف پر پابندی لگانے کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ فارم 47 پر بننے والی حکومت کا تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ فاشزم/فسطائیت کی مثال ہے۔ جمہوری معاشروں میں ان فیصلوں کی کوئی گنجائش نہیں۔ اس ملک میں آئین بھی ہے اورعدالتیں بھی۔ صرف آمرانہ سوچ پر یقین رکھنے والی جماعتیں ہی ایسے غاصبانہ فیصلے کرسکتی ہیں۔
-
تحریک انصاف پر پابندی کا فیصلہ قابل مذمت جو کام ڈکٹیٹر کرتے تھے وہ اب سیاسی جماعتیں کرنے جارہی ہیں ، منعم ظفر خان
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان نے ٹوئٹ کیا کہ تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ قابل مذمت ہے، حیرت ہے ماضی میں جو کام ڈکٹیٹر کرتے تھے وہ اب سیاسی جماعتیں باہمی مشاورت سے کرنے جارہی ہیں ۔ جمہوریت میں ان پابندیوں کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی ، اصل اہمیت عوام کی رائے کی ہے ۔ پی ڈی ایم حکومت اس بات کو تسلیم کرے اور غیر جمہوری فیصلوں سے باز رہے ۔ پاکستان کو اس وقت استحکام کی ضرورت ہے نہ کہ عدم استحکام کی ۔
-
حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں گے ، کھل کر ان کا مقابلہ کریں گے اسد قیصر
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں گے
کھل کر ان کا مقابلہ کریں گے ، یہ شکست خوردہ ہیں
ہمیں مخصوص نشستیں مل گئیں ہیں
انہوں نے پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ حکومت کو جو کرنا ہے کرے انہوں نے کونسا حربہ استعمال نہیں کیا
ہم تحریک عدم اعتماد لانے پر مشاورت کریں گے
-
وفاقی حکومت کا تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے ، وفاقی وزیر عطا تارڑ نے کہا کہ تحریک انصاف اور پاکستان ساتھ نہیں چل سکتے ، مخصوص نشستوں کے فیصلے پر بھی اپیل کریں گے فیصلہ اتحادیوں سے مشاورت سے لیا گیا
-
ہم پی ٹی آئی کے ہمدرد تھے،ڈونلڈ ٹرمپ کا انتظار کررہے ہیں
ہم پی ٹی آئی کے ہمدرد تھے،ڈونلڈ ٹرمپ کا انتظار کررہے ہیں
وہ آئیں گے ہماری فائل کھولیں گے پھر ہم واپس آجائیں گے
شبر زیدیپی ٹی آئی دور میں چیئرمین ایف بی آر رہنے والے ٹیکس امور کے ماہر شبر زیدی نے “رفتار” کی پوڈ کاسٹ میں کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے ہمدرد تھے ، ڈونلڈ ٹرمپ کا انتظار کررہے ہیں ۔۔
وہ آئیں گے ہماری فائل کھولیں گے پھر ہم واپس آجائیں گے ۔۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے بائیڈن سے تعلقات اچھے نہیں تھے ۔ ہمارا جھگڑا افراد سے ہوتا ہے اداروں سے نہیں ۔۔
-
سب سے طاقتور پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی کی رہی حافظ نعیم اپوزیشن اتحاد جوڑنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں فواد چوہدری
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ٹوئٹ کیا کہ اب تک کی سب سے طاقتور اور منطقی پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی کی رہی
ہے ۔ انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مضمرات میں الیکشن کمیشن کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیا ہے ۔ حافظ نعیم الرحمان اپوزیشن اتحاد جوڑنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ۔۔ امیر جماعت اسلامی نے نیوز کانفرنس میں یہ مطالبہ بھی کیا تھا کہ دوبارہ انتخابات کے بجائے فارم 45 کی بنیاد پر سیٹوں کا فیصلہ کیا جائے ۔ -
آج کے فیصلے سے جمہوریت کو نقصان پہنچا وہ فیصلہ آگیا جو مانگا ہی نہیں تھا مصطفیٰ کمال
آج کے فیصلے سے جمہوریت کو نقصان پہنچا
وہ فیصلہ آگیا جو مانگا ہی نہیں تھا
مصطفیٰ کمالایم کیوایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنے رد عمل میں کہا کہ فیصلے سے جمہوریت کو نقصان پہنچا ہے
ڈان نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ اس کو پاپولر فیصلہ کہہ سکتے ہیں، جس کا سوشل میڈیا مضبوط ہے، اس کا راج ہے اس کے لیے فیصلے ہیں۔
-
الیکشن کمیشن کو استعفا دے کر گھر جانا چاہیے ، سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ، حافظ نعیم الرحمان
الیکشن کمیشن کو استعفا دے کر گھر جانا چاہیے ، سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ، حافظ نعیم الرحمان
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے استعفیٰ مانگ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ فیصلے سے ان جماعتوں کی دو رنگی بھی عیاں ہوگئی جو جمہور کی رائے کے برخلاف ناجائز طریقے سے ان سیٹیوں پر قبضہ کرکے بیٹھی تھیں اور وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہی تھیں ، یہ معاملہ یہیں ختم نہیں ہونا چاہیے بلکہ اب جوڈیشل کمیشن بنا کر فارم 45 کی بنیاد پر قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں بھی حقداروں کو واپس ملنی چاہئیں