Category: پاکستان

  • پیٹرول 5 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کا امکان

    پیٹرول 5 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کا امکان

    پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بین الاقومی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول 5 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

    حکومت اگلے 15 دن تک پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر تک کمی کرسکتی ہے۔

  • رضا علی عابدی قتل کیس: انسداد دہشتگردی عدالت نے چار ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی

    رضا علی عابدی قتل کیس: انسداد دہشتگردی عدالت نے چار ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی

    25 دسمبر 2018 کو ایم کیو ایم کے سابق رکن اسمبلی علی رضا عابدی کو گھر کے باہر قتل کردیا گیا تھا صوبہ سندھ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما رضا علی عابدی کے قتل کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر چار ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

    عبدالحسیب، غزالی، محمد فاروق اور ابو بکر نامی ملزمان کو دہشت گردی ایکٹ کے تحت بھی عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔اس کے علاوہ عدالت نے ملزمان پر ایک، ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔

  • ایک اور ریکارڈ ، اسٹاک ایکسچینج نے 73 ہزار کی حد عبور کرلی

    ایک اور ریکارڈ ، اسٹاک ایکسچینج نے 73 ہزار کی حد عبور کرلی

    پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے ۔ کاروباری ہفتے کے آغاز پر مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور ہنڈریڈ انڈیکس نے ملکی تاریخ میں پہلی بار 73 ہزار کی حد عبور کرلی

  • معیشت  بحالی کے راستے پر ہے مہنگائی تیزی سے کم ہو رہی ہے۔

    معیشت بحالی کے راستے پر ہے مہنگائی تیزی سے کم ہو رہی ہے۔

    گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں نمایاں کمی آئی ہے اسی لیے پاکستانی روپیہ مستحکم ہے۔

    معیشت میں بہتری آئی ہے، اور عالمی اتار چڑھاؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے ، مہنگائی تیزی سے کم ہو رہی ہے۔

  • کسانوں کا احتجاج ، سڑکوں پر آگئے ، کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار

    کسانوں کا احتجاج ، سڑکوں پر آگئے ، کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار

    سرکاری سطح پر گندم کی خریداری نہ ہونے پر کسانوں نے احتجاج شروع کردیا

    کسان سڑکوں پر آگئے ، رحیم یار خان میں گلے میں زنجیریں ڈال کر احتجاج کیا۔

    کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ میاں عبد الرشید کو گرفتار کرلیا گیا ۔ دیگر رہنماؤں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے جارہے ہیں، جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ کی جانب سے گرفتاریوں کی مذمت کی گئی ہے

  • جرمن سفیر کی تقریر کے دوران جی سی یونیورسٹی کے طالب علم کا غزہ کے معاملے پر احتجاج

    جرمن سفیر کی تقریر کے دوران جی سی یونیورسٹی کے طالب علم کا غزہ کے معاملے پر احتجاج

    لاہور میں ہونے والی عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علم نے غزہ کے معاملے پر احتجاج کیا ۔ جی سی یونیورسٹی  کے طالبعلم علی حسن نے کہا کہ پاکستان میں یہ سفیر انسانی حقوق پر تقاریر کرتے ہیں اور وہاں انسانی حقوق کی پامالی کرتے ہیں ۔۔ دیگر طالب علموں نے بھی نعرے لگائے

  • سولر پاور پر فکسڈ ٹیکس لگانے کی خبروں میں صداقت نہیں ، پاور ڈویژن

    سولر پاور پر فکسڈ ٹیکس لگانے کی خبروں میں صداقت نہیں ، پاور ڈویژن

    پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فکسڈ ٹیکس لگانے کی خبروں کی تردید کردی
    پاور ڈویژن کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ
    حکومت کو ایسی کوئی سمری نہں بھیجی گئی ۔۔ صاحب ثروت لوگ بے تحاشہ سولر پینل لگا رہے ہیں ۔۔ 2017 کے بعد سولرائزیشن میں اضافہ ہوا ہے ۔۔ اب نئے نرخ دینے کی ضرورت ہے ۔۔ پورے نظام کو اسٹدی کررہے ہیں ۔۔ ڈیرھ سے دو لاکھ نیٹ میٹرنگ والے صارفین کی سرمایہ کاری کو تحفظ دیں گے

  • سپریم کورٹ کا  سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم

    سپریم کورٹ کا سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم

    سپریم کورٹ رجسٹری نے کراچی تجاوزات کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا جس میں ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    عدالت نے حکمنامے کی کاپی اٹارنی جنرل، تمام ایڈووکیٹ جنرلز اور تمام سرکاری اداروں کو بھیجنےکا حکم دیتے ہوئے پیمرا کو اس ضمن میں پبلک سروس میسیج شائع اور نشر کرنے کا بھی کہا ہے۔

    سپریم کورٹ کے حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں 3 دن میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کریں، متعلقہ ادارے قبضہ کرنے والوں کے اخراجات پر تجاوزات ختم کریں

  • ناکام اداروں نے سول پینلز لگانے والوں پر بھی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دے دی ۔

    ناکام اداروں نے سول پینلز لگانے والوں پر بھی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دے دی ۔

    بجلی کے بھاری بھرکم بلوں سے تنگ آکر عوام نے سولر پینلز لگوانا شروع کیے ، مگر اب عوام کو ریلیف دینے میں ناکام اداروں نے سولر پینلز لگانے والوں پر بھی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دے دی ۔ جیو نیوز کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے سمری وزارت بجلی کو ارسال کر دی۔

    فی کلو واٹ 2 ہزار روپے ٹیکس وصول کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    12 کلو واٹ کے سولرپینل گرڈ سے 2 ہزار روپے فی کلو واٹ وصول کیے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع وزارت توانائی کے مطابق 12 کلو واٹ کا سولرپینل لگانے والے صارفین سے 24 ہزار روپے وصول کیے جائیں گے۔

    ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ پاورڈویژن نے سی پی پی اے کی سمری منظوری کیلئے وزیراعظم کو بھجوا دی

  • پٹرول کی قیمت میں 5 روپے ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے کمی کا امکان

    پٹرول کی قیمت میں 5 روپے ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے کمی کا امکان

    پٹرول کی قیمت میں 5 روپے
    ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے کمی کا امکان

    عوام کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے ۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ۔ جس کے بعد پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں پانچ روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے کمی کا امکان ہے ۔