Category: پاکستان

  • آرمی چیف سے ملاقات خوش آئند بات ہے، عمران خان نے بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق کردی

    آرمی چیف سے ملاقات خوش آئند بات ہے، عمران خان نے بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق کردی

    عمران خان نے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے پشاور میں ملاقات کی تصدیق کردی۔

    جیو کے مطابق اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں بانی پی ٹی آئی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق کی اور کہا کہ ’آرمی چیف سے ملاقات خوش آئند بات ہے، یہ پاکستان کے لیے اچھا ہے، ہم چاہ رہے تھے مذاکرات ہوں، اس میں پاکستان کے استحکام کی بات ہوگی۔

    بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو ہم سے بات کرنی چاہیے، میں نے کبھی نہیں کہا کہ مذاکرات بند ہیں، دوسری طرف سے دروازے بند تھے

  • ہر پاکستانی 3 لاکھ 2 ہزار روپے, کا مقروض ہوگیا، وزارت خزانہ

    ہر پاکستانی 3 لاکھ 2 ہزار روپے, کا مقروض ہوگیا، وزارت خزانہ

    پاکستانیوں پر قرض کے بوجھ میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے

    ہر پاکستانی 3 لاکھ 2 ہزار روپے کا مقروض ہوگیا

    ایکسپریس نیوز کے مطابق فی کس قرضہ مالی سال 2023 میں 271264 روپے سے بڑھ کر 2024 کے دوران 301954 روپے ہوگیا ہے

    گزشتہ مالی سال کے اختتام پر فی کس قرضوں میں 30690 روپے یا 11.3 فیصد اضافہ ہوا

  • 2024 میں 7 لاکھ سے زائد پاکستانی روزگار کے لیے ملک چھوڑ گئے

    2024 میں 7 لاکھ سے زائد پاکستانی روزگار کے لیے ملک چھوڑ گئے

    روزگار کے بہتر مواقع کی تلاش میں پاکستان سے شہریوں کی بیرون ملک روانگی کا سلسلہ جاری ہے

    سال 2024 میں سات لاکھ سے زائد افراد پاکستان چھوڑ گئے

    ایکسپریس نیوز کے مطابق 727381 پاکستانی بیرون ملک ملازمت کے لیے روانہ ہوئے ، یہ تعداد 2023 میں 862625 تھی

    اوور سیز پاکستانیوں نے کیلنڈر ایئر 2024 میں 34 ارب ڈالرز سے زائد رقم پاکستان بھیجی

  • پیٹرول کی قیمت میں 3.53 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

    پیٹرول کی قیمت میں 3.53 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

    ملک میں کل سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔

    اگلے پندرہ دن کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 3.53 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 3.66 روپے فی لیٹر اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

    بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں کا بڑھنا اضافے کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

  • بجلی کی قیمتوں میں کمی کی راہ ہموار  مزید 15 آئی پی پیز کے ساتھ نئے معاہدے کی منظوری قومی خزانے کو 500 ارب روپے سے زائد کی بچت  فی یونٹ بجلی 10 سے 11 روپے سستی ہونے کا امکان

    بجلی کی قیمتوں میں کمی کی راہ ہموار مزید 15 آئی پی پیز کے ساتھ نئے معاہدے کی منظوری قومی خزانے کو 500 ارب روپے سے زائد کی بچت فی یونٹ بجلی 10 سے 11 روپے سستی ہونے کا امکان

    بجلی کی قیمتوں میں کمی کا راستہ ہموار ہوگیاہے

    ڈان نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ نے مزید 15 آئی پی پیز کے ساتھ نئے معاہدے کی منظوری دے دی

    نئے معاہدوں کے بعد قومی خزانے کو 500 ارب روپے سے زائد کی بچت ہوگی

    بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 10 سے 11 روپے سستی ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

    ڈان کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ وزارت توانائی کی ٹاسک فورس بڑی تیزی کے ساتھ کام کررہی ہے، جس نے بڑی محنت سے 3 ہزار میگاواٹ کے اہداف حاصل کیے ہیں، بڑی کمپنیوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے

  • لاہور میں فیروز پور روڈ پر سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے الگ لین (lane) پر کام شروع

    لاہور میں فیروز پور روڈ پر سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے الگ لین (lane) پر کام شروع

    لاہور میں سڑکوں پر ٹریفک حادثات میں کمی ، ٹریفک کی روانی اور مسافروں کے سفر کو پہلے سے زیادہ محفوظ بنانے کے لیے منفرد منصوبے پر کام شروع ہوگیا ہے

    پہلے مرحلے میں فیروز پور روڈ پر سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے الگ لین مختص کی گئی ہے اور اس پر تیزی سے کام جاری ہے یہ منصوبہ کلمہ چوک سے لاہور برج تک دو طرف چار کلومیٹر پر مشتمل ہے

    اگر یہ پائلٹ پراجیکٹ کامیاب رہا تو ایسا ہی منصوبہ دیگر اہم شاہراہوں جیسے کنال روڈ ، وحدت روڈ ، ملتان اور مال روڈ اور جیل روڈ پر بھی بنایا جائے گا

    موٹر سائیکل اور بائیک سواروں کے لیے بنایا جانا والا یہ ٹریک مرکزی شاہراہ سے الگ ہے اور اس پر ماحول دوست نیلا کلر کیا گیا ہے ۔۔ بائیکرز کی لین بارہ فٹ چوڑی ہے

  • سیاست میں نہیں آنا لیکن خدمت کیلئے تیار ہوں، امریکہ میں ہونے والے فیصلے پاکستان پر اثرانداز ہوتے ہیں  اسد عمر

    سیاست میں نہیں آنا لیکن خدمت کیلئے تیار ہوں، امریکہ میں ہونے والے فیصلے پاکستان پر اثرانداز ہوتے ہیں اسد عمر

    وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ انہیں سیاست میں نہیں آنا لیکن خدمت کیلئے تیار ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں ہونے والے فیصلے پاکستان پر اثرث انداز ہوتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی واضح کہہ چکے وہ امریکا کی طرف نہیں دیکھ رہے

    اسد عمر نے کہا کہ فیصلے تحریک انصاف کے حق میں ہوں یا خلاف، یہیں ہونے چاہئیں۔

  • آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایک بار پھر دشمن سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایک بار پھر دشمن سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایک بار پھر دشمن سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پشاور کے دورے کے دوران سیاسی قیادت سے بھی ملاقات کی

    جنگ کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ قوم کا امن خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کا فیصلہ کن اور پوری قوت سے جواب دیا جائے گا۔

    انکا کہنا تھا کہ دشمن بھاری نقصان اٹھاتے رہیں گے اور نقصان پہنچانے کی ان کی صلاحیت ختم ہوجائے گی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو اس دورے میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور فتنہ خوارج کے خلاف جاری انسداد دہشت گردی آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور بھی اس بریفنگ میں شریک تھے۔

  • پنجاب میں روٹی 25 روپے  سے 12 روپے پر آگئی آٹے کی قیمت بھی کم ہوگئی  مریم نواز

    پنجاب میں روٹی 25 روپے سے 12 روپے پر آگئی آٹے کی قیمت بھی کم ہوگئی مریم نواز

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں روٹی 25 روپے سے 12 روپے پر آگئی، آٹے کی قیمت بھی کم ہوگئی

    مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے لیے 500 ای وی بسیں مزید آرہی ہیں ، 27 الیکٹرک بسیں کراچی پورٹ پہنچ چکی ہیں جلد پنجاب پہنچ جائیں گی

    انہوں نے بتایا کہ ہونہار اسکالر شپ پروگرام 72 ارب روپے کا منصوبہ ہے

    انہوں نے کہ جیل میں کسی سے شکوہ نہیں کیا ، یہ نہیں کہ حکومت میں ہو تو سب اچھا ورنہ آگ لگادو

    طلبا سے کہا کہ بہت جلد آپ کی لیپ ٹاپ لارہی ہوں ، جلد سیکنڈر اور تھرڈ ایئر کے طلبا کو بھی اسکالر شپ ملے گی

  • ایف بی آر  کا ایک ہزار سے زائد نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ،6 ارب روپے سے زائد لاگت ہوگی

    ایف بی آر کا ایک ہزار سے زائد نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ،6 ارب روپے سے زائد لاگت ہوگی

    .یف بی آر نے ایک ہزار سے زائد نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔

    جنگ کے مطابق ایف بی آر نے 1010 گاڑیاں خریدنے کے لیے کمپنی کو لیٹر آف انٹینٹ لکھ دیا۔

    نئی خریدی جانے والی 1010 گاڑیوں کا تخمینہ لاگت 6 ارب روپے سے زیادہ ہو گا

    گاڑیوں کی خریداری 2 مراحل میں ہو گی