ہم نے پاکستان کے لیے بہت قربانیاں دیں، ہم اپنے ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پی ایم اے کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے وطن عزیز کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں اور پاکستان کے لیے دی گئی قربانیوں کو فراموش مزید پڑھیں

پاکستان اور بھارت خود ہی کسی نہ کسی طرح اپنے تعلقات دیکھ لیں، ان دونوں کے تعلقات ہمیشہ ہی کشیدہ رہے ہیں, ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات ہمیشہ سے کشیدہ رہے ہیں، تاہم دونوں ممالک اپنے اختلافات کا حل خود نکال سکتے ہیں۔ پہلگام حملے کے بعد بڑھتی کشیدگی پر ردِعمل دیتے ہوئے انہوں مزید پڑھیں

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی پل پر ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے آن لائن بائیک رائیڈر جاں بحق

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی پل پر ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے آن لائن بائیک رائیڈر ندیم احمد خان جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر پیش آیا، ملزمان نے مقتول کو مزید پڑھیں

سندھ حکومت نے یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا, نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے یکم مئی کو یوم مزدور کی مناسبت سے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، صوبے بھر میں جمعرات کو سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے، جبکہ یکم مئی کو تعلیمی ادارے بشمول مزید پڑھیں

رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ترسیلات زر 33 فیصد اضافے کے ساتھ 28ارب ڈالر سے زائد، برآمدات 24ارب 66کروڑ ڈالر ریکارڈ

وزارتِ خزانہ کی ماہانہ اقتصادی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ ایک ارب 85 کروڑ ڈالر سرپلس میں رہا، جب کہ ترسیلات زر 33 فیصد اضافے کے ساتھ 28 ارب مزید پڑھیں

مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں گاڑیوں کی فروخت میں 46 فیصد اضافہ

پاکستان میں کار اسمبلرز کی نمائندہ تنظیم ’پاما‘ کے مطابق مارچ 2025 میں گاڑیوں کی فروخت میں گذشتہ سال اسی ماہ کے مقابلے میں 18 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے نے ’پاما‘ کے حوالے سے مزید پڑھیں

کل پورے ملک میں زبردست ہڑتال ہوگی، پورا پاکستان متحد ہے، حافظ نعیم الرحمان

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کل ملک گیر ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام تاجر تنظیمیں اس احتجاج میں شریک ہوں گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہ اتحاد غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور مزید پڑھیں

پاکستان اپنی خودمختاری، سرحدوں اور عوام کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے, ترجمان دفتر خارجہ

دفتر خارجہ نے بھارت کی جانب سے انڈس واٹر ٹریٹی معطل کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت نے پانی روکنے یا اس کا رخ موڑنے کی کوشش کی تو یہ جنگی اقدام تصور مزید پڑھیں

حکومت کا قومی ایئر لائن کے 100 فیصد شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ، خریداری کے لیے اظہار دلچسپی کی درخواستیں طلب

حکومت نے قومی ایئر لائن کے 51 سے 100 فیصد شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت مینجمنٹ کنٹرول بھی ممکنہ سرمایہ کار کو منتقل کیا جائے گا۔ نجکاری کمیشن نے اظہارِ دلچسپی کی درخواستیں طلب مزید پڑھیں

جناح اسپتال میں ڈاکٹروں کے دو گروپوں کے درمیان او پی ڈی سروسز کھولنے اور بند رکھنے پر جھگڑا، 5 ڈاکٹرز زخمی

روزنامہ جنگ کے مطابق کراچی کے جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کے دو گروپوں کے درمیان او پی ڈی سروسز کھولنے اور بند رکھنے پر تصادم ہو گیا، جس کے نتیجے میں پانچ ڈاکٹرز زخمی ہو گئے۔ اسپتال انتظامیہ کے مزید پڑھیں