گورنر صاحب پہلے کہہ رہے تھے میرے پاس آؤ، پھر کہا خط لکھ کر دیں، اب کہہ رہے ہیں پہلے پچھلا حساب دیں، مجھے لولی پاپ نہیں چاہیے، پیسے کے ایم سی کو منتقل کریں، مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گورنر سندھ سے کے ایم سی کے اکاؤنٹ میں براہ راست فنڈز منتقل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ محض اعلانات کافی نہیں۔ انہوں نے ماضی کے فنڈز کا حساب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ رقم مصطفیٰ کمال کے دور میں جاری کی گئی تھی، میرے دور میں ایک روپیہ بھی نہیں ملا۔ ایم کیو ایم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اختیارات کی بحث کو صرف اپنے میئر تک محدود نہ رکھیں، کراچی سب کا ہے۔ وفاقی حکومت سے 100 ارب کے فنڈز کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر عملی اقدامات کیے گئے تو گورنر کو خراج تحسین پیش کروں گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں