کراچی میں دو روز کے لیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

کراچی میں یومِ علی کے جلوس کے پیش نظر سیکیورٹی خدشات کے باعث موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر دو روز کے لیے دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یہ پابندی 22 مارچ تک نافذ العمل رہے گی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کریں۔ حکومت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امن و امان کے قیام کے لیے تعاون کریں اور قانون کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں