پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی20 میچ کل کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی ٹی20 سیریز کا پہلا میچ کل کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا، جو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں نے ہیگلے اوول میں بھرپور پریکٹس سیشن مکمل کر لیے ہیں۔ قومی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے، جبکہ نیوزی لینڈ کی کپتانی مائیکل بریسویل کے سپرد ہوگی۔ سلمان علی آغا نے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کی کامیابی کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں