میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون نے چینی کی قلت سے متعلق افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مصنوعی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق سٹے باز اور ذخیرہ اندوز چینی کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار ہیں اور شوگر انڈسٹری کے خلاف سازش میں ملوث ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں سیزن میں گنے کی کم ریکوری اور پیداواری لاگت میں اضافے کے باوجود چینی کی کوئی قلت نہیں۔ ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دیگر صنعتوں کی طرح شوگر انڈسٹری کو بھی آزادانہ کام کرنے دیا جائے۔
