عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئل کمپنیز ذرائع کا کہنا ہے کہ 16 مارچ کو پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر ساڑھے 8 روپے تک کی کمی کا تخمینہ ہے۔
مٹی کا تیل 10 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 7 روپے تک کم ہوسکتا ہے۔
اگلے تین دن کی عالمی قیمت میں اتار چڑھاؤ کے حساب سے قیمتوں کا حتمی تعین ہوگا۔