میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا میں کرپشن کا بڑا اسکینڈل سامنے آیا ہے، جہاں اضاخیل نوشہرہ کے سرکاری گودام سے 1700 میٹرک ٹن گندم اور 3,309 خالی بوریاں غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس خردبرد کے نتیجے میں قومی خزانے کو تقریباً 19 کروڑ 77 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا ہے۔ تحقیقات مکمل ہونے پر اسٹوریج اینڈ انفورسمنٹ آفیسر، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر اور تین فوڈ انسپیکٹرز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، جبکہ اینٹی کرپشن حکام نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
