کراچی میں ٹوٹی سڑکیں اور ادھورے ترقیاتی منصوبے شہریوں کے لیے اذیت بن گئے ہیں

کراچی میں مختلف مقامات پر جاری ترقیاتی کام سست روی کا شکار ہیں

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلدیہ ٹاؤن ، لانڈھی ، ناظم آباد ، شاہ فیصل کالونی ، گلستان جوہر ، گلشن اقبال ، لیاری ، کیماڑی ، نارتھ کراچی ، سرجانی اور دیگر کئی علاقوں میں سڑکیں تباہ ہوچکی ہیں ۔ حکومت ٹوٹی اور گڑھوں سے بھری سڑکوں کی مرمت کا کام نہیں کرسکی ہے

یونیورسٹی روڈ پر جاری ترقیاتی کام بھی سست رفتاری سے آگے بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے راہ گیروں ، دکانداروں اور شہریوں کو سخت مشکلات ہیں

شہریوں کا مطالبہ ہے کہ جلد از جلڈ ٹوٹی سڑکوں کی مرمت کرائی جائے

اپنا تبصرہ لکھیں