آج ہماری حکومت کا ایک سال مکمل ہوگیا ہے، جو کچھ کر سکتے تھے کیا, قائداعظم اور ذوالفقار علی بھٹو کے وژن کو آگے بڑھا رہے ہیں، وزیرِ اعلیٰ سندھ

سندھ کابینہ کے قیام کو ایک سال مکمل ہوگیا، وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ نے عوامی فلاح و ترقی کے منصوبوں پر بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت قائداعظم اور بھٹو کے وژن کے مطابق آگے بڑھ رہی ہے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، جبکہ سندھ ہاری کارڈ کے تحت ایک لاکھ سے زائد ہاریوں میں 10 ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ کا کہنا تھا کہ تمام اقدامات پارٹی قیادت کی ہدایات کے مطابق کیے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں