روزنامہ جنگ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب ڈالر کی قسط کے حصول کے لیے مذاکرات جاری ہیں، جن میں بجلی کے نرخوں میں 2 روپے فی یونٹ کمی پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1.5 سے 2 روپے تک کمی پر تفصیلی مشاورت ہوئی، اور اس پر عملدرآمد اپریل سے متوقع ہے۔ تاہم، اس سے قبل حکومت کو تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا نیا جامع منصوبہ آئی ایم ایف کو پیش کرنا ہوگا۔
