کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس روہڑی اسٹیشن پر حادثے کا شکار، بوگی پٹری سے اتر گئی

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس روہڑی اسٹیشن کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی، جہاں مسافر بوگی پٹری سے اترنے کے باعث اپ ٹریک متاثر ہوا۔ حادثے کے نتیجے میں ریلوے لائن کو نقصان پہنچا اور ٹرینوں کی آمد و رفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ ریلوے حکام کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ لکھیں