سندھ حکومت کا پرنٹڈ شاپنگ بیگز کی قیمت وصول کرنے والے اسٹورز اور دکانوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

روزنامہ جنگ کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے بھر میں پرنٹ شدہ لوگو والے شاپنگ بیگز کی قیمت وصول کرنے والی کمپنیوں اور دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ کراچی کے شہری سے شوز کمپنی کی جانب سے پرنٹ شدہ لوگو والے شاپنگ بیگ کے پیسے وصول کرنے کی شکایت پر کیا گیا، جس میں ایک جوتوں کی کمپنی پر اضافی رقم وصول کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ حکام کے مطابق اس عمل کو صارفین کے حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے، اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں