میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا میں سب سے طویل روزہ سویڈن اور ناروے میں رکھا جائے گا، جہاں روزے کا دورانیہ 20.5 گھنٹے ہوگا، جبکہ گرین لینڈ اور آئس لینڈ میں روزہ 20 گھنٹے طویل ہوگا۔ دوسری جانب، دنیا کا سب سے مختصر روزہ چلی میں ہوگا، جہاں روزے کا دورانیہ صرف 11 گھنٹے ہوگا۔ الجزائر میں عرب دنیا کا سب سے طویل روزہ 16 گھنٹے 44 منٹ کا ہوگا، جبکہ پاکستان میں روزے کا دورانیہ 12 گھنٹے 58 منٹ ہوگا۔ سعودی عرب، نیویارک اور ترکیہ میں روزہ 13 گھنٹے کا ہوگا، جبکہ بھارت، انڈونیشیا، نیوزی لینڈ، برازیل، جنوبی افریقہ اور متحدہ عرب امارات میں روزہ 12.5 گھنٹے طویل ہوگا۔ یوراگوئے، پیراگوئے اور جنوبی افریقہ کے کچھ شہروں میں روزے کا دورانیہ 11 سے 12 گھنٹے کے درمیان ہوگا۔ دنیا بھر میں روزے کے اوقات میں یہ فرق سورج کے طلوع و غروب کے مختلف اوقات کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔
