روزنامہ جنگ کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں افطار کے وقت گیس کی عدم دستیابی کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ لیاقت آباد، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، پی آئی بی اور گلشنِ اقبال سمیت کئی علاقوں میں گیس کی بندش کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ افطار کی تیاری میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی واضح جواب نہیں دیا جا رہا۔ دوسری جانب، سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان نے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 95 فیصد علاقوں میں گیس کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔
