جیو نیوز کے مطابق کراچی اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں سحری کے دوران گیس کی عدم دستیابی کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کی جانب سے رمضان میں بلا تعطل گیس فراہمی کے دعوے پہلے ہی روزے میں بے بنیاد ثابت ہوگئے۔ گیس فراہمی کے اوقات کا شیڈول جاری کیا گیا تھا، تاہم شہریوں کو مقررہ وقت پر بھی گیس دستیاب نہ ہوسکی۔
