وزیراعظم نے 20 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کردیا, 40 لاکھ خاندانوں کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 5 ہزار روپے دیئے جائیں گے

وزیراعظم شہباز شریف نے 20 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج 2025 کا باضابطہ اجرا کر دیا، جس سے 40 لاکھ خاندان اور 2 کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔ مستحق خاندانوں کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 5 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے تاکہ امداد کا شفاف اور آسان نظام یقینی بنایا جا سکے۔ وزیراعظم نے مہنگائی میں نمایاں کمی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس بار رمضان پیکج کا بجٹ تین گنا بڑھایا گیا ہے۔ عوام کو لمبی قطاروں سے بچانے کے لیے اس نظام کو مزید آسان بنایا گیا ہے۔ وفاقی وزیر رانا تنویر کے مطابق پہلی بار 30 لاکھ ڈیجیٹل والٹس تشکیل دیے گئے ہیں، جن کے ذریعے امدادی رقم براہ راست مستحقین تک پہنچائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں