سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ دریائے سندھ پر کسی بھی قسم کی نہریں تعمیر نہیں ہونے دی جائیں گی اور کالا باغ ڈیم کا منصوبہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کے لیے ختم کر دیا ہے۔ انہوں نے بلاول بھٹو کے ترقیاتی اقدامات کو عالمی سطح پر تسلیم شدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت سیلاب متاثرین کے لیے 21 لاکھ گھروں کی تعمیر کر رہی ہے، جو مستحق خاندانوں کو مالکانہ حقوق کے ساتھ دیے جائیں گے۔ مزید برآں، حکومت 2 لاکھ سے زائد گھروں کو شفاف بنیادوں پر سولر سسٹم فراہم کرے گی تاکہ کمزور طبقہ اس سہولت سے مستفید ہو سکے۔
