قومی جونیئر شطرنج چیمپئن مہک مقبول نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو دوستانہ مقابلے میں شکست دے دی۔ مہک، زندگی ٹرسٹ کے تحت ایس ایم بی فاطمہ جناح اسکول کی طالبہ ہیں اور انڈر 18 قومی جونیئر چیمپئن کا اعزاز رکھتی ہیں۔ شہزاد رائے نے وزیر اعلیٰ کی جانب سے مقابلے کی دعوت کو مثبت قدم قرار دیا، جبکہ ترجمان کے مطابق مہک نے محض 15 چالوں میں چیک میٹ کر کے اپنی مہارت ثابت کی۔
