جاپان میں شرح پیدائش 125 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی, ماہرین نے معیشت اور قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے دیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان میں مسلسل نویں سال شرح پیدائش میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جو 125 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ حکومتی پالیسیوں کے باوجود پیدائش کی شرح میں مزید 5 فیصد کمی ہوئی، جبکہ معمر آبادی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق، ہر پیدا ہونے والے بچے کے مقابلے میں دو افراد کا انتقال ہو رہا ہے، جس سے ملکی معیشت اور قومی سلامتی پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ وزیر اعظم شگیرو اشیبا نے تسلیم کیا کہ شادیوں میں اضافے کے باوجود پیدائش کی شرح میں کمی کا مسئلہ برقرار ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا کی طرز پر بہتر خاندانی سہولیات اور کام کے نظام میں توازن لا کر اس چیلنج سے نمٹا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں