محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کے آغاز پر ملک بھر میں بارشوں کا امکان ہے۔ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 2 مارچ کی رات سے سندھ کے مختلف علاقوں کو متاثر کر سکتا ہے، جس کے نتیجے میں قمبر شہدادکوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر اور گھوٹکی میں گرج چمک کے ساتھ بارش یا بوندا باندی متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج اور کل موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ پیر کو تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ دن کا درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔
