روزنامہ جنگ کے مطابق سندھ کے سرکاری گوداموں میں 150 ارب روپے سے زائد مالیت کی گندم کے ضیاع کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ محکمہ خوراک نے گندم کی فوری ریلیز کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ کو مراسلہ ارسال کر دیا۔ سرکاری گوداموں میں اس وقت 1.376 ملین میٹرک ٹن گندم ذخیرہ ہے، جو مالی سال 2022-23 اور 2024 میں محفوظ کی گئی تھی۔ مراسلے میں گندم کے خراب ہونے کی صورت میں بڑے مالی نقصان کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ کاشتکاروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ذخیرہ شدہ گندم کو فوری فروخت کیا جائے تاکہ نئی فصل کی کاشت پر منفی اثرات نہ پڑیں۔
