ماضی میں تماشائیوں کی کم دلچسپی کے باعث پی ایس ایل 10 میں کراچی میں صرف 5 میچز شیڈول

جیو نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن میں کراچی میں کم میچز ہونے کی بڑی وجہ سامنے آگئی ہے۔ جس کے مطابق، گزشتہ سیزن میں کراچی میں تماشائیوں کی کم تعداد اور ٹکٹوں کی محدود فروخت کے باعث پی سی بی اور فرنچائزز کو مالی نقصان اٹھانا پڑا، جس کے پیش نظر رواں سال کراچی میں کم میچز رکھے گئے ہیں۔ متعدد فرنچائزز بھی کراچی میں زیادہ میچز کھیلنے کے حق میں نہیں تھیں، جبکہ کوئٹہ کی ہوم وینیو کو کراچی سے راولپنڈی اور لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔ تماشائیوں کی زیادہ دلچسپی اور ٹکٹوں کی بہتر فروخت کے باعث راولپنڈی میں میچز کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں