عاقب جاوید کو ہیڈ کوچ سے ہٹاکر نئی ذمہ داریاں ملنے کا امکان, میڈیا رپورٹس

جیو نیوز کے مطابق عاقب جاوید کو ہیڈ کوچ کے عہدے سے سبکدوش کرکے قومی کرکٹ اکیڈمی کا ڈائریکٹر مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق، ندیم خان کے مستعفی ہونے کے بعد عاقب جاوید کو یہ نئی ذمہ داری سونپنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ چیمپیئنز ٹرافی کے اختتام کے ساتھ ہی ان کا بطور عبوری ہیڈ کوچ معاہدہ مکمل ہو چکا ہے۔ مزید برآں، قومی سلیکشن کمیٹی میں بھی بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ہے، جس کے تحت دیگر سلیکٹرز کے عہدے بھی خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں