چیمپئنز ٹرافی کے گروپ بی میں آج افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان فیصلہ کن مقابلہ ہوگا، جہاں کامیاب ٹیم سیمی فائنل میں جگہ یقینی بنائے گی۔ افغانستان کی شکست کی صورت میں وہ ایونٹ سے باہر ہو جائے گا، جبکہ آسٹریلیا کی ناکامی کے باوجود اس کے پاس سیمی فائنل میں پہنچنے کا ایک اور موقع رہے گا۔ آسٹریلوی ٹیم نے انڈور پریکٹس مکمل کر لی، جبکہ بارش کے باعث افغان ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ ہو گیا۔ میچ آج دوپہر 2 بجے لاہور میں کھیلا جائے گا، جسے جیو سوپر براہ راست نشر کرے گا۔
