کراچی : موٹر سائیکل سوار چور ڈاکٹر سے لیپ ٹاپ چھین کر فرار

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید میں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے اسلحے کے زور پر ڈاکٹر اقبال سے ان کے گھر کے باہر لیپ ٹاپ چھین لیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ چکی ہے، تاہم پولیس کے مطابق تاحال مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ ڈاکٹر سے رابطہ ہو چکا ہے اور جلد ہی مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں