عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ جب ٹیم توقعات کے مطابق کارکردگی نہیں دکھاتی تو سب سے زیادہ مایوسی کھلاڑیوں کو ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 240 رنز کے دفاع کے لیے وکٹیں حاصل کرنا اور جارحانہ حکمت عملی اپنانا ضروری تھا۔ ٹیم سلیکشن پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ اسکواڈ ہی بہترین ممکنہ انتخاب تھا اور کوئی بھی کھلاڑی بغیر کارکردگی کے شامل نہیں ہوا۔ عاقب جاوید نے تسلیم کیا کہ مکمل اطمینان ممکن نہیں لیکن بہتری کا عمل جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی ٹیم تجربہ کار تھی اور ہمیں بھی اپنی کارکردگی میں تسلسل لانے کی ضرورت ہے۔
