محکمہ تعلیم سندھ نے رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کے اوقات کار جاری کر دیے۔ سنگل شفٹ پرائمری، سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکولز صبح 8 بجے سے 1:30 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ جمعہ کے روز اسکول 11:30 بجے تک بند کر دیے جائیں گے۔ ڈبل شفٹ اسکولز میں پہلی شفٹ 7:30 سے 11:30 اور دوسری شفٹ 11:45 سے 2:45 تک ہوگی۔ جمعہ کے روز ڈبل شفٹ اسکولز کی دوسری شفٹ 1:30 بجے تک محدود رہے گی۔
