کراچی کے علاقے کورنگی گودام چورنگی میں ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، تاہم ٹرالر کو تحویل میں لے لیا گیا۔ کراچی میں رواں سال اب تک ٹریفک حادثات میں 135 سے زائد افراد جاں بحق اور 1800 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
