سینئر صحافی عبدالماجد بھٹی نے ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے بتایا کے ورلڈ کپ 2019 کے بعد وزیرِاعظم نے سرفراز احمد کو قیادت سے ہٹانے کی ہدایت دی، جس کے بعد پاکستان کرکٹ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں۔ سینئر صحافی عبدالماجد بھٹی کے مطابق، ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے خاتمے اور سرفراز کو قیادت سے ہٹانے کے فیصلے نے قومی کرکٹ کو شدید نقصان پہنچایا۔ 2019 کے ورلڈ کپ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے پر وزیرِاعظم ناراض ہوئے، جس کے بعد سرفراز کی مشکلات کا آغاز ہوا۔ بعد ازاں، سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کے بعد ان پر مزید دباؤ بڑھا اور انہیں قیادت چھوڑنے کا کہا گیا۔ فیصل آباد میں وسیم خان نے سرفراز کو مستعفی ہونے کی ہدایت دی.
