شاہین، نسیم اور حارث کو خدا حافظ کہنے کا وقت آگیا، سابق کپتان محمد حفیظ

سابق کپتان محمد حفیظ نے قومی ٹیم کے تینوں فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کی مسلسل ناقص کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں ٹیم سے ڈراپ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ 2023 کے بعد سے یہ بولرز کسی بڑے ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی نہیں دکھا سکے، اس لیے نئے باصلاحیت فاسٹ بولرز کو مواقع ملنے چاہئیں۔ انہوں نے محمد علی، خرم شہزاد، محمد وسیم جونیئر، عاکف جاوید اور میر حمزہ کو ٹیم میں شامل کرنے کی تجویز دی۔ بابراعظم پر بات کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ وہ بھارت کے خلاف کسی میچ میں پاکستان کو کامیابی دلانے میں کامیاب نہیں ہو سکے، اس لیے انہیں مستقل طور پر نمبر تین پر کھلایا جانا چاہیے تاکہ مڈل آرڈر مضبوط ہو۔

اپنا تبصرہ لکھیں