میٹرک کے امتحانات ملتوی، 16 مارچ کو شروع ہونے والے امتحانات اب 7 اپریل سے شروع ہوں گے

رمضان المبارک کے پیش نظر سندھ بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کی تاریخ تبدیل کر دی گئی ہے۔ نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 7 اپریل سے 25 اپریل تک جاری رہیں گے، جبکہ عملی امتحانات 10 مارچ کو ہوں گے۔ فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کے امتحانات 28 اپریل سے شروع ہوں گے۔ خیبرپختونخوا حکومت نے بھی میٹرک اور انٹر کے امتحانات ملتوی کرتے ہوئے انہیں رمضان کے بعد منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق، خیبرپختونخوا میں میٹرک کے امتحانات 8 اپریل اور انٹر کے امتحانات 7 مئی سے شروع ہوں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام طلبہ کو رمضان میں سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں