میٹرک کے سالانہ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان، پریکٹیکل امتحانات 10 مارچ جب کہ تھیوری امتحانات 7 اپریل سے شروع ہوں گے

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے میٹرک و انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2025 کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹرک کے عملی امتحانات 10 مارچ جبکہ نظری امتحانات 7 اپریل سے شروع ہوں گے۔ انٹرمیڈیٹ کے نظری امتحانات 28 اپریل سے جبکہ عملی امتحانات بعد ازاں منعقد کیے جائیں گے۔ اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں نئے تعلیمی سال کا آغاز 7 اپریل سے کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ نے کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں