کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں موسم خوشگوار رہے گا، جبکہ آخری عشرے میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ کراچی میں درجہ حرارت 38 ڈگری جبکہ سندھ کے جنوبی علاقوں میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ محکمہ ماحولیات کے مطابق پنجاب میں رمضان کے دوران خوشگوار موسم متوقع ہے، پہلے عشرے میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ 15ویں روزے کے بعد پنجاب میں درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ سپارکو کے مطابق پاکستان میں یکم رمضان 2 مارچ کو ہونے کی توقع ہے۔
