کراچی کے علاقے مانسہرہ کالونی کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شہری جان کی بازی ہار گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ شدید تھا، جس کے باعث شہری موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد مقامی افراد نے واٹر ٹینکر کو تحویل میں لے لیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ جاں بحق شہری کی لاش قانونی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دی گئی۔
