وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی، احسن اقبال نے کہا ہے کہ کراچی-حیدرآباد موٹروے کی تعمیر نو جاری ہے، جبکہ سکھر-حیدرآباد موٹروے منصوبے کا آغاز رواں سال کیا جائے گا۔ انہوں نے سیاسی استحکام کو ملکی ترقی کی کنجی قرار دیتے ہوئے اقتصادی لانگ مارچ کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی-حیدرآباد موٹروے کی نئی الائمنٹ پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ اسے بندرگاہی نقل و حمل کے لیے مزید موزوں بنایا جا سکے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وسائل کی مساوی تقسیم پر زور دیتے ہوئے چولستان کینال کی تعمیر کو غیر منطقی قرار دیا، کیونکہ سسٹم میں پانی دستیاب نہیں۔
