رمضان المبارک میں سحر و افطار کے دوران بلا تعطل بجلی فراہمی کا اعلان

وزیر توانائی اویس لغاری نے رمضان المبارک کے دوران سحری و افطار کے اوقات میں بلا تعطل بجلی فراہمی کا اعلان کر دیا۔ معاون خصوصی محمد علی کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ڈالا گیا اور فورنزک آڈٹ کے لیے درکار مہارت اور فنڈز دستیاب نہیں تھے۔ حکومت نے 300 ارب روپے کے لیٹ پیمنٹ سرچارج کی معافی پر کام شروع کر دیا ہے جبکہ جون 2024 سے بجلی کی قیمت میں 4 سے 11 روپے فی یونٹ تک کمی کی جا چکی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف بجلی نرخوں میں مزید کمی کے لیے اقدامات تجویز کر رہے ہیں۔ وزیر توانائی نے واضح کیا کہ حکومت سولر انرجی پر کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کر رہی۔

اپنا تبصرہ لکھیں