پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی سالانہ فیس 12 لاکھ روپے مقرر کرنے کا فیصلہ

وفاقی وزارت صحت اور پی ایم ڈی سی نے نجی میڈیکل کالجز میں سالانہ فیس 12 لاکھ روپے مقرر کرنے کی تجویز پیش کی ہے، جس کا حتمی فیصلہ 27 فروری کو کمیٹی آن میڈیکل ایجوکیشن کرے گی۔ اس وقت نجی کالجز میں فیس 25 سے 30 لاکھ روپے تک وصول کی جا رہی ہے، جسے کنٹرول کرنے کے لیے یہ اقدام تجویز کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق، فیسوں میں غیر ضروری اضافے کو روکنے کے لیے سخت نگرانی اور آڈٹ کا نظام نافذ کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ طلبہ اور والدین کے دباؤ کے باوجود، ڈپٹی وزیر اعظم کے دفتر کی خاموشی کے باعث فیصلہ تاخیر کا شکار ہے۔ اگر اس تجویز کو منظور کر لیا جاتا ہے تو ہزاروں میڈیکل اور ڈینٹل طلبہ کو مالی ریلیف حاصل ہو سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں