پاکستان بمقابلہ بھارت
قومی ٹیم کے ممکنہ فائنل الیون کے نام سامنے آگئے
چیمپئنز ٹرافی میں آج پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج مقابلہ دبئی میں ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم مینجمنٹ نے بھارت کے خلاف فائنل الیون کا فیصلہ کرلیا ہے، جس میں بابر اعظم اور امام الحق اننگز کا آغاز کریں گے۔ پاکستان تین فاسٹ بولرز اور ایک اسپنر کے کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترے گا، جبکہ فہیم اشرف کی شمولیت کا حتمی فیصلہ ٹاس سے قبل کیا جائے گا۔ ممکنہ ٹیم میں بابر اعظم، امام الحق، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان، طیب طاہر، خوشدل شاہ، ابرار احمد، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان کو پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف شکست ہوئی تھی، جبکہ بھارت نے اپنا پہلا میچ بنگلادیش کے خلاف جیتا تھا۔