سندھ ہائیکورٹ کا ٹریفک سگنلز پر گداگری کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم، پولیس کو سخت کارروائی کی ہدایت

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں ٹریفک سگنلز پر گداگری کے خاتمے کے لیے سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔ عدالت نے پولیس کو ہدایت دی کہ ٹریفک سگنلز پر موجود گداگر، بشمول خواجہ سرا، مرد، خواتین اور بچوں کے خلاف مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ گداگری میں ملوث افراد شہریوں کو نہ صرف پریشان بلکہ ہراساں بھی کرتے ہیں، جو ناقابلِ قبول ہے۔ عدالت نے متعلقہ حکام کو فوری کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے تاکہ شہریوں کو اس مسئلے سے نجات دلائی جا سکے۔

اپنا تبصرہ لکھیں