عوام کو ٹینکرز اور ڈمپرز سے تحفظ دیا جائے ، جماعت اسلامی نے کل کراچی میں 15 مقامات پر مظاہروں کا اعلان کردیا
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ادارہ نور حق میں نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ کل شام پانچ بجے کراچی میں پندرہ مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے
انہوں نے کہا کہ حکومت اسے انتظامی مسئلہ کہہ کر جان نہیں چھڑا سکتی ۔۔ یہ حکومتی نااہلی ہے ۔۔ ٹریفک قوانین پر عمل کرانا حکومت کی ذمے داری ہے ۔