آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ سندھ میں چینی شہریوں کے خلاف بھتہ خوری کی کوئی شکایت رپورٹ نہیں ہوئی اور چینی شہریوں کی عدالتی چارہ جوئی سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی شہریوں کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا اور سیکیورٹی خدشات کے باعث ان کی آمدورفت میں محدودیت ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ غیر ملکیوں کی سیکیورٹی سے متعلق ایس او پیز پر پولیس کو سختی سے عملدرآمد کرنا ضروری ہے۔
