وزارت توانائی نے پبلک اور کارپوریٹ سیکٹر کے ملازمین کو سالانہ اربوں روپے کی مفت بجلی دیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔

روزنامہ جنگ میں شائع خبر میں بتایا گیا ہے کہ دستاویز کے مطابق پبلک اور کارپوریٹ سیکٹر کے 2 لاکھ ملازمین کو 44 کروڑ 15 لاکھ یونٹ سالانہ مفت بجلی دی گئی۔ حاضر سروس ملازمین کو سالانہ 30 کروڑ 82 لاکھ یونٹ بجلی مفت دی گئی جبکہ ریٹائر ملازمین کو 13 کروڑ 32 لاکھ یونٹ بجلی مفت دی گئی۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ڈسکوز کے ایک لاکھ 49 ہزار ملازمین کو مفت بجلی دی گئی۔ اسی طرح این ٹی ڈی سی کے 26ہزار 368، جینکو کے12ہزار ملازمین کو مفت بجلی دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔واپڈا کے بھی 12ہزار 700 اور پی آئی ٹی سی کے 159ملازمین کو مفت بجلی دی گئی۔ ڈسکوز کے 78ہزار حاضر سروس اور 71ہزار 800 ریٹائرڈ ملازمین کو مفت بجلی دی گئی۔ این ٹی ڈی سی کے 20ہزار حاضر سروس اور 6ہزار ریٹائرڈ ملازمین مفت بجلی سے مستفید ہوئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں