کراچی میں یخ بستہ ہواؤں کے رکنے سے سردی کی شدت میں کمی آئی ہے، اور درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، 24 جنوری سے شمال مشرقی سمت سے سرد ہوائیں دوبارہ کراچی پہنچنے کا امکان ہے، جس کے باعث سردی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد اور خشک موسم رہے گا، جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں بارش اور برفباری کی توقع ہے۔
Load/Hide Comments