پاکستان میں بارشوں میں 40 فیصد کمی خشک سالی کا خدشہ

پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) نے ملک میں خشک سالی کے خطرات کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے، جس کے مطابق بارشوں میں 40 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں خشک سالی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے، جبکہ ایل نینو کی موجودگی کے باعث موسم کے دوسرے نصف حصے میں صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔ پی ایم ڈی نے موسمی درجہ حرارت میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے، جس سے پانی کی کمی اور زرعی شعبے پر منفی اثرات پڑنے کا خدشہ ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں