بیورو کریٹس کو وی سی بنانے پر اساتذہ کا جامعات میں کلاسوں کے بائیکاٹ کا اعلان

اساتذہ بیورو کریٹس کو جامعات کا وائس چانسلر بنانے کے فیصلے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں

سندھ کے اساتذہ نے بھی جامعات میں کلاسوں کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا) اور جامعہ کراچی کے صدر پروفیسر محسن علی سمیت اساتذہ نے بیورو کریٹس کو وی سی بنانے کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے جمعرات اور جمعے کو سندھ بھر کی جامعات میں کلاسوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

اساتذہ نے کہا کہ پیر کو اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا جس میں سندھ بھر کے اساتذہ سندھ اسمبلی اور وزیرِ اعلیٰ ہاؤس سندھ کا گھیراؤ کریں گے۔

پروفیسر ناگ راج نے کہا کہ 18ویں ترمیم کا مقصد اختیارات نچلی سطح تک کرنا تھا مگر پیپلز پارٹی اختیارات مرکزیت کی طرف لے جا رہی ہے، کہیں ایسا نہ ہو کہ جامعات کے اساتذہ 18 ویں ترمیم کے خلاف جدوجہد شروع کر دیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں