وزیراعلیٰ سندھ نے 8 نئے ترجمان اور 12 نئے معاون خصوصی مقرر کردیے

وزیراعلیٰ سندھ نے 8 نئے ترجمان اور 12 نئے معاون خصوصی مقرر کردیے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نادر نبیل گبول، سکھ دیو، بلند خان جونیجو، سمیتہ افضل، تحسین عابدی، ہیرسوھو، سیدہ اقربہ فاطمہ اور مصطفیٰ عبداللہ بلوچ کو حکومتی ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔

پیر افضل شاہ، لیاقت آسکانی، تنزیلہ امہ حبیبہ، امیر حمزہ اور محمد رضا ہارون کو معاون خصوصی مقرر کیا۔

خیرمحمد شیخ،کلثوم چانڈیو، امان اللہ مسعود، محمد علی راشد، محمد علی بھٹو، حسین اسلم اور ویرجی کولھی بھی معاونین خصوصی میں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں